• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اتحاد کا یمن سے داغے میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ

ریاض (نیٹ نیوز )سعودی عرب نے یمن سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی قیادت میں عرب عسکری اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میزائلوں کے ذریعے متعدد سعودی شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم انہیں فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔ اس سے ایک روز قبل حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب کے متعدد شہروں کو ڈرونز، کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین