• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پیاروں کی سرپرستی چھوڑ دیں تو مہنگائی کم ہو جائیگی، سرا ج الحق

لاہور (نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے پیاروں کی سرپرستی چھوڑ دیں تو مہنگائی کم ہوجائے گی۔پاکستان کا امن افغانستان کیساتھ جڑا،عالمی سامراج ایف اے ٹی ایف کو اسلام کیخلاف استعمال کر رہا،بجلی و گیس کی قیمتوں کو بھی کم از کم ایک سال کیلئے منجمد کیا جائے۔بجلی چوری اور لائن لاسز حکومت کی نااہلی ہے اس کا بوجھ عوام پر کیوں ڈالا جارہا ہے۔غریب روٹی کے نوالے کو ترس رہے ہیں اوروزیراعظم روزانہ قوم کو لالی پاپ دیتے رہتے ہیں۔طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں ،پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے۔افغانستان سے امریکی فوجوں کا جلد ازجلد انخلا خطے میں امن اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔ایف اے ٹی ایف کے معاشی سے زیادہ سیاسی مقاصد ہیں،عالمی سامراج ایف اے ٹی ایف کو عالم اسلام کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں مصالحتی جرگہ سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین