• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کی بیٹی کا غیرقانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والا ڈاکٹر معطل

لاہور(نمائندہ جنگ)معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی حراعمر کی غیر قانونی پیوند گاری کےبعد ہلاکت کےمعاملہ نےمحکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوبھی ملوث ڈاکٹر کے خلاف کارروائی پرمجبورکردیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا مراسلہ موصول ہونے پر کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کا غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والےڈاکٹر فواد ممتازخان کو ملازمت سےمعطل کردیاگیاہے ۔گردوں کی پیوندکاری کے گھناونے دھندے پر ایف آئی اے نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمر شریف کی صاحبزادی حراعمرکاغیرقانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹر فواد ممتاز خان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔مراسلہ موصول ہونے پر گردوں کی پیوندکاری کےغیر قانونی دھندے میں ملوث جنرل ہسپتال کے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فواد ممتاز کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ملازمت سے معطل کردیاہے۔

تازہ ترین