• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھٹن کا ماحول ختم ہونے والا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

گھٹن کا ماحول ختم ہونے والا ہے


صوابی(نمائندہ جنگ ، جنگ نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہےکہ گھٹن کا ماحول ختم ہونے والا ہے،افغان امن معاہدے کے بعد افغانستان اوروسط ایشیا سے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی۔ گزشتہ روز سلیم خان صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان میں امن اور وہاں تجارت کو فروغ دینا ہماری خواہش ہے اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ سینٹرل ایشیا تک پاکستان کو موٹر وے کے ساتھ منسلک کیا جا سکے تاکہ وسطی ایشیاکے ساتھ بھی تجارت کو فروغ دیا جا سکے، افغانستان کی صورتحال سے متعلق بہت جلد ایک سمینار کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ٹیکنو کریٹ اور سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا ۔

تازہ ترین