• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ماضی کا گند صاف کررہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعظم ماضی کا گند صاف کررہے ہیں


صوابی(آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ماضی کی حکومتوں کا پہلا گند صاف کر رہے ہیں، تیس ارب روپے کے قرضے ہمیں ورثے میں ملے تھے، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بہت جلد رشکئی کے مقام پر اکنامک زون کا افتتاح کرینگے جس کے لئے صوبائی حکومت بالکل تیار ہے ،اکنامک زون کے قیام سے صوابی مر دان اور نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے اڑھائی لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے جب کہ اس زون میں صنعتیں لگانے کے لئے صنعت کاروں کو پلاٹ بھی دیئے جائیں گے، وہ ہفتہ کی شام موضع سلیم خان میں پلوڈنڈ سلیم خان روڈ کی افتتاح کے بعد بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس میں مختلف سیاسی کارکنوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جو اضلاع ہمیشہ پسماندہ رہے ہیں وہاں ترقی کے لئے مختلف پراجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں ماضی میں وزیر اعلیٰ صرف اپنا ضلع بناتے تھےلیکن ہماری حکومت تمام اضلاع کو برابری کی بنیاد پر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔

تازہ ترین