لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی رونا وائرس کا شکار ہو چکی ہے، جب تک پاکستان تحریکِ انصاف اور وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہے، تب تک اپوزیشن رونا روتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عزیز میمن کی گستاخی یہ تھی کہ اس نے بلاول زرداری کے ٹرین مارچ کے لیے دیہاڑی پر لائےگئے شرکاء کو بے نقاب کرنے اور بلاول زرداری کی سیاسی پوزیشن ایکسپوز کی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے سپیریئر یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس برائےانجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عزیز میمن نے کچھ دن پہلے مجھ سے کال پر بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے دھمکیوں کا اعتراف کیا۔