• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے ،ضیاء عباس

کراچی(سٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ماہر معاشیات کی ٹیم تشکیل دی جائے جو درآمد اور بر آمد کے حوالے سے ایک جامع پالیسی تیار کرے جس کی روشنی میں مستقبل کی معاشی منصوبہ بندی کی جائے،انہوں نے کہا کہ معاشی بد حالی کو سدھارنے کے لئے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا افسوس ناک عمل ہے،عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔
تازہ ترین