• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن کی بدولت نوجوانوں کے دلوں میں علم کی شمع روشن ہورہی ہے،ڈاکٹر حسین محی الدین

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرستی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے حوالے سے ملک بھر کی تنظیمات کی طرف سے کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیں۔ گزشتہ روز اس سلسلے میں مرکزی تقریب فیصل آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے۔ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، انجینئر رفیق نجم، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، میاں عبدالقادر، میاں کاشف اور ہزاروں کارکنان شریک تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نےکہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست نوجوانوں کو باعمل مسلمان اور محب وطن شہری بنانے پر محنت کررہے ہیں اور منہاج القرآن کی تحقیقی اور تجدیدی خدمات کے نتیجے میں اندرون اور بیرون ملک مقیم نوجوانوں کے دلوں میں علم اور امن کی شمع روشن ہورہی ہے اور وہ اسلامی تعلیمات اور قرآن و سنت کے مطالعہ کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ فیصل آباد میں تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔ دریں اثناء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک لائرز موومنٹ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں بھی تقریب منعقد ہوئی ۔
تازہ ترین