• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر اورغریب کیلئے الگ الگ قانون سے تبدیلی کا نعرہ تحلیل ہوگیا ،جواد احمد

لاہور (وقائع نگار خصوصی )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے عظیم دانشور ڈاکٹر لال خان کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قراردیاہے،ڈاکٹر لال خان نے عمر بھرہر طرح کے نامساعد حالت میں بھی مزدوروں، کسانوں اور محکوموں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی،برابری پارٹی ان کی طرز سیاست کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں آئے ورکرز طالب علموں کے ایک گروپ سے کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل انور منصور کا استعفی تحریک انصاف کی محلاتی سازشوں کا شاخسانہ ہے، عمران خان عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے وعدے نہیں عملی اقدام کریں، ملک میں امیر اورغریب کیلئے الگ الگ قانون سے تبدیلی کا نعرہ ہوا میں تحلیل ہوگیا ہے۔پی ایس ایل 5 کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے ابھرا ہے جبکہ کشمیر پر ہندوستانی لاک ڈاؤن کے 202روز بھارتی ہٹ دھرمی اورکشمیری عوام پر طلم وبربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تازہ ترین