• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ سے ٹر یفک اژ دہام قا بو کر نے میں مدد ملے گی، کمشنر

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) و فاقی وزیر غلام سرور خان، صوبائی وزیر ملک محمد انور اور دیگر ممبران پنجاب اسمبلی کورنگ روڈ پراجیکٹ پر بر یفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے کہا کہ راولپنڈی ر نگ روڈ منصو بہ پو رے شہر کو ایک نئی شکل دے گا کیو نکہ یہ محض ایک روڈ نہیں بلکہ راولپنڈی کے با سیوں کے لئے یہ منصو بہ اکنا مک کو ریڈور ثا بت ہو گا جس سے یہاں معا شی سر گر میوں کو فروغ ملے گا۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اس منصو بے پر اسی سال کام شر و ع کیا جائے گا اور دو سال کے اندر اسے مکمل کر نے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے۔ 64.3 کلو میٹر کی اس رنگ روڈ پرتر نول سے روات تک کے سفر کو کار کے ذریعے ایک گھنٹہ 14منٹ میں جبکہ ٹرک اس سفر کو 50 کلو میٹر کی رفتار سے تقر یباً دو گھنٹے میں طے کر پا ئیں گے۔ پنجاب ہائوس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلا س میں راولپنڈی ر نگ روڈ اور لئی ایکسپر یس وے پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی جس میں ممبر صو بائی اسمبلی وا ثق قیوم، جاوید کوثر، چو ہد ری عد نان، حا جی امجد ، چیئرمین آ ر ڈی اے طا رق محمو د مر تضیٰ، ڈی جی عمارہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس مو قع پر و زاء اور د یگر عوامی نما ئندوں نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ راولپنڈی ر نگ روڈمیں مزید تاخیر یہاں کے عوام کے ساتھ زیا دتی ہو گی۔ انہوں نے یقین د ہا نی کر وائی کہ اپنے اپنے حلقے کے عوام کو آن بورڈ لیتے ہو ئے عوامی فلاح کے اس منصو بے کی غیر مشروط حمایت دلائی جائے گی۔
تازہ ترین