• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

37سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات، اسلحہ برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے17ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 300گرام چرس،10لٹرشراب ،10 پستول، 2کلوشنکوف، ایک رپیٹر برآمدکرکے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ مری پولیس نے دومنشیات فروشوں کوگرفتار کر کے 192بوتل شراب برآمدکرلی۔ ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمدنےبتایاکہ ایس ایچ او مری نعیم اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمران خان اورمحمد ادریس کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے 192بوتل شراب برآمدکرلی گئی۔وفا قی پولیس نے بھی مو ٹر سائیکل چوری ، منشیا ت فروشی ، جعلی کرنسی ،نا جا ئز اسلحہ، پتنگ بازی اور ہو ائی فائر نگ کر نے میں ملوث18ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، جعلی کرنسی ، بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن ، اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ شادی کی تقریب میں پابندی کے باوجود آتش بازی کرنے والے 7 ملزموں کوگرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ سب انسپکٹر شاہد اصغر کے مطابق پابندی کے باوجود امداد اللہ ودیگر چھ ملزموں نے ترنول میں شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کرکے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔ جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ساتوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین