• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا خان تھانے کے قریب ٹرالر پک اپ پرالٹنے سے ایک شخص جاں بحق‘ چارزخمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سونا خان تھانے کے قریب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر پک اپ پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق سونا خان تھانے کے قریب ایک پک اپ کھڑی تھی جس میں پانچ افراد سوار تھے اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پک اپ پر گر گیا جس کے نتیجے میں نوشکی کا رہائشی عبدالحمید ولد عبدالمجید موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئےلاش اورزخمیوں کو فوری طورپر شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیا۔  
تازہ ترین