• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولیویا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

 سیلاب کے  بھپرے ریلوں میں کئی مکانات بہہ گئے


بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آگئی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، بھپرے ریلوں میں کئی مکانات بہہ گئے۔

مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے، پرو اور بولیویا میں حکام نے ایمرجنسی نافذکر دی ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں بھی موسلادھار بارشوں کے بعد دریا میں طغیانی آنے کے باعث 8 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کیمپنگ ٹرپ پر جانے والے طلبہ میں سے 23 زخمی جبکہ 2 گمشدہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین