• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا،خطروں کے کھلاڑی مائیک ہیوز راکٹ حادثے میں ہلاک

کیلی فورنیا (این این آئی) خطروں کے کھلاڑی مائیک ہیوز اپنے شوق کی تسکین کے دوران ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ مائیک ہیوز گھریلو ساختہ راکٹ میں بیٹھ کر پہلے بھی متعدد بار فضا میں جانے کا تجربہ کر چکے تھے۔ انہیں اس راکٹ کے تجربات کے دوران پہلے بھی حادثات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آخری تجربے میں مائیک ہیوز کا راکٹ فائر ہوتے ہی پیراشوٹ سے محروم ہوگیا جس کے باعث وہ بلندی پر جانے کے بعد سیدھا زمین پر آ گرا۔ راکٹ کے بلندی سے زمین پر گرنا مائیک ہیوز کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔
تازہ ترین