• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکسٹن میں کار کی ٹکر سے خاتون ہلاک، ڈرائیور چارج

لندن (پی اے) برکسٹن میں پولیس کے تعاقب کے دوران کار کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے بعد چارج کردیا ہے۔ ایسیکس کے علاقے ایپنگ سے تعلق رکھنے والی 20سالہ خاتون انیشا ویڈال گارنر سائوتھ لندن کے علاقے برکسٹن ہل میں کار کی ٹکر سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ میٹروپولیٹن پولیس نے پہلے بتایا تھا کہ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر فرار ہونے والی کار کی ٹکر سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ سرے سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ڈرائیور کوئنسی اینی یام کو اب کرائیڈن کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ملزمہ پر خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک خاتون کو ہلاک کرنے کے الزام میں چارج کیا گیا ہے ۔ میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے کا یہ واقعہ پولیس کے کردار سے متعلق پولیس کے انڈیپڈنٹ آفس کوبھیج دیا گیا ہے، جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔
تازہ ترین