• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل سروس ٹریبونل کے چیئرمین قاضی خالد علی اور ممبر منظور علی خان پر مشتمل بنچ نے ایوی ایشن انجینئرنگ اسکول راولپنڈی کے گونگے بہرے برطرف ملازم عدنان محبوب کی برطرفی کو کالعدم قرار دے کر ملازمت پر بحال کر دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اپیل کنندہ کو تمام سابقہ واجبات ادا کئے جائیں اور اپیل کنندہ کو مشینسٹ کے فرائض کی ادائیگی کے کام کے بجائے کلریکل کام دیا جائے۔ اپیل میں کہا گیاتھا کہ وہ گونگا اور بہرہ ہے اسی بنیاد پر اس کو معذور افراد کے اسپیشل کوٹہ پر ملازمت دی گئی تھی۔ ملازمت کے گیارہ سال کے عرصہ میں 6 سال اس نے ڈسپیچ کلرک کے طور پر فرائض ادا کئے مگر پچھلے 5 سال سے اپیل کنندہ کو ٹیکنیکل کام مشینسٹ کے طور پر لگایا گیا ۔

تازہ ترین