• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ میں نئے قائم کیے جانے والے ادارے سوشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اخبارات میں اسامیوں کے لیے اشتہار بھی شائع کردیا گیا ہے۔ مذکورہ یونٹ سوشل پروٹیکشن بورڈ کے لیے بطور سیکرٹریٹ کام کرے گا۔ SPSU کے فنکشنز میں سوشل پروٹیکشن اسٹرٹیجی کی چھتری تلے سوشل پروٹیکشن پروگرامز کا ڈیزائن اور سوشل پروٹیکشن بورڈ کی جانب سے وضع کردہ اہداف اور ترجیحی شعبے شامل ہیں۔ SPSU کے ورک پلان میں ترجیحات جو اختیار کی جائیں گی ان میں حکومت کے اندر اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ روابط اور گنجائش و صلاحیت کی مناسب اور موزوں سطح پر ڈیزائن اور کوآرڈی نیشن کو ممکن بنانے کے لیے مکمل طور پر فنکشنگ، سوشل پروٹیکشن پالیسی اینڈ اسٹرٹیجی کی تیاری اور اس پر عمل، ویمن ایگری کلچرل ورکرز اور فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے قانون سازی اور اسے فروغ دینا۔ مقامی سطح پر اپنی موجودگی کے ساتھ ڈیٹا پر مبنی سندھ سوشل رجسٹری کا قیام، فوڈ سکیورٹی، مدر اینڈ چائلڈ سپورٹ فار دی فرسٹ 1000 ڈیز، بے نظیر ویمن ایگریکچرل پروگرام کے شعبوں میں تین اعلیٰ ترجیحاتی پروگراموں کا ڈیزائن، یوتھ انٹرن شپ اور دیگر پروگرام شامل ہیں۔ مذکورہ ادارے کے لیے ڈائریکٹر سمیت 25 اسامیاں رکھی گئی ہیں۔

تازہ ترین