• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا 8 زندگیاں نگل گیا، چین میں ہلاکتیں 24790 ہوگئیں

ایران میں کورونا 8 زندگیاں نگل گیا


بیجنگ (اے ایف پی /نیٹ نیوز )ایران میں کورونا وائرس 8زندگیاں نگل گیا جبکہ چین میں مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2470ہوگئی ہے، دوسری طرف ایران میں مظاہروں کی بھی اطلاعات ہیں،افغانستان میں ایران سے لوٹنے والے 3افراد کی تشخیص کا عمل جاری ہے،کویت پورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ شعیبہ، دوحہ اور شیوخ پورٹ کو ایرانی سے آنے والے جہازوں کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔تہران میں طالش کے مقام پر نورانی اسپتال کے باہر شہریوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پرپولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر پرتشدد حربے استعمال کیے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی میڈیا نے ایران میں کورونا وائرس کی بیماری کی رپورٹنگ کے ذریعے لوگوں کی پارلیمانی انتخابات میں شرکت کی حوصلہ شکنی کی۔ خامنہ ای نے کہا کہ ووٹروں کی حوصلہ شکنی کے لیے میڈیا نے کوئی معمولی موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ادھر جنوبی کوریا میں مہلک وائرس سے 6افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایران میں مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 8زندگیوں کو نگل چکا ہے ۔دوسری جانب چین میں بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور 78ہزار 993افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،دریں اثنا ووہان میں مزید ایک ڈاکٹر کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا ۔جنوبی کوریا میں اتوار کو اس وائرس کے متاثرین میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور 6افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 556کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں۔ادھر چینی صدر شی جن پنگ نے کورونا وائرس کو سب سے بڑی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بحران اور ایک بہت بڑا امتحان ہے ،علاوہ ازیں اسرائیل نے جنوبی کوریا کے شہریوں سے ملنے والے اپنے 200طلبہ کو دو ہفتے کیلئے قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین