• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک، عوام کنگال ، صنعت بند ہے صرف سرکاری جھوٹ کے کارخانے چل رہے ہیں، شہبازشریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک، عوام کنگال ، صنعت بند ہے، صرف سرکاری جھوٹ کے کارخانے چل رہے ہیں، معیشت مررہی ہے اور عمران نیازی کی بے حسی عروج پہ ہے۔ معیشت یونہی چلتی رہی تو پیچھے صرف پچھتاوا رہ جائے گا، معیشت کی تباہی کی قیمت قوم اور ملک کو ادا کرنا پڑرہی ہے، آنکھیں کھولنا ہوں گی، معیشت بچانے کے لئے فیصلہ قوم کو کرنا ہے، قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ غریب کا نہ کھوکھا بچا، نہ دکان، نہ فیکٹری نہ صنعت اور نہ ہی چھابڑی، نہ مکان۔ قوم نے دیکھ لیا کہ گالیاں دینے سے ملک، صنعت، کاروبار، روزگار اور گھر نہیں چلتے، تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ، تیز ترین قرض، کم ترین شرح ترقی معیشت کی تباہی کی علامتیں ہیں۔
تازہ ترین