• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین تجارتی خسارہ کم کرنے‘ سی پیک کو وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد (جنگ نیوز) پنجاب سرمایہ کاری بورڈو ٹریڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان سے سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے ملاقات کی اور پاک چینی دوستی، تجارت اور چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کرنے پر کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے چین کو جو مشکلات درپیش ہیں اس سلسلے میں ہم چین کے ساتھ ہیں اور ہرممکن کوشش کرینگے کہ چین اس مشکل سے نکل آئے۔ اس موقع پر تجارتی خسارے کو کم کرنے‘ سی پیک کو وسعت دینے پر بھی غور کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ چین کے بڑے بڑے کاروباری اداروں اور پاکستانی کاروباری افراد کے روابط کو استوار کرایا جائے اور جہاں سفارتخانوں کی ضرورت ہو انہیں بھی استعمال کیا جائے اور غیر سفارتی سطح پر بھی دونوں ملکوں کے کاروباری اداروں کے درمیان روابط قائم کئے جائیں۔ قائدین نے کہا کہ چین پاکستان کا واحد دوست ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ چین کی دوستی پاکستانی عوام اور ریاست کے ساتھ ہے۔ پاکستان میں زلزلے آئیں یا طوفان چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔
تازہ ترین