• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا احتجاج ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنیکی کوشش ہے‘بی اے پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نےحکومت کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کو بلاجواز ، عوام کو گمراہ کرنے اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں برابری کی بنیاد پر جاری ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سیاسی و انتظامی فہم و فراست اور ترقی پسندانہ سوچ کی حامل قیادت کے ساتھ منظم سیاسی جماعت ہے جس کا مقصد عوام کی خوشحالی بلوچستان کی دائمی ترقی اور ان کے وسائل کو محفوظ رکھتے ہوئے ساحل اور وسائل پر عوامی حق حاکمیت کو یقینی بنانا ہے ۔ کارکنوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ 70 سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے سابق حکمرانوں کی عدم توجہی اور بدترین سیاسی و معاشی پالیسیوں نے نہ صرف عوام کو پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیلا بلکہ بلوچسان میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کےساتھ بدامنی فرقہ وارانہ تعصبات کو فروغ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کا جام کمال کی قیادت میں قائم حکومت کی اٹھارہ ماہ کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے آج بلوچستان بھر میں عوامی خواہشات و ضرویات کے عین مطابق ترقیاتی اسکیموںپرعملی طور پر بھر پور انداز میں کام جاری ہے۔عوام کے بہتر و مفت علاج کے لئے انڈومنٹ فنڈ کا اجرا، صوبے بھر میں ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے اور کینسر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز عوامی خدمت کے لئے تاریخی اقدامات ہیں ،لاپتہ افراد کی بازیابی میں مثبت پیشرفت ، عوام کی خوشحالی بلوچستان کی ترقی کے لئے سی پیک میں نئے صنعتی زونز کے قیام وفاقی پی ایس ڈی پی میں کوئٹہ کراچی کوئٹہ ژوب ڈبل روڈ اور گوادر کوئٹہ ریلوےلائن جیسے بڑے منصوبوں کی منظوری بی اے پی کی حکومت اور وزیراعلیٰ جام کمال کی سیاسی فہم وفراست اور گڈ گورنس کی بے نظیر مثالیںہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلا امتیاز ترقیاتی عمل کےتسلسل کوجاری رکھنا بلوچستان عوامی پارٹی اوراتحادیوں کا مشن ہے۔بی اے پی کی قیادت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہےاور پر امن وخوشحال بلوچستان بی اے پی کا وژن ہے۔
تازہ ترین