• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کے وسائل کی بندر بانٹ اپنے عروج پر ہے‘ صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار کی قوم کو نہ ہضم ہونے والی ناقابل فہم تبدیلیاں جہاں عوام کے وقار کو مجروح کررہی ہیں وہاں غریب عوام کے منہ سے روٹی کانوالہ تک چھیننا جارہاہے کسان اپنے ہاتھ سے بوئی گئی گندم کے دانے دانے کو ترس رہے ہیں صوبوں کے وسائل کی بندر بانٹ اپنے عروج پر ہے اس لیے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ بے معنی ترقیاتی عمل کے نام پرصرف اپنوں کو نوازا کا فارمولا ایک مرتبہ پھر قوم پرمسلط کردیاگیا ہے لاحاصل تجربات کاتسلسل اورماضی سے سبق نہ لینے جیسا منفی طر زعمل نظریاتی اکائیوں کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہاہے جس سے قوم میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔
تازہ ترین