• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجاہدین نے امریکا کو افغانستان سے جانے پر مجبور کردیا‘ جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہاہے کہ اللہ پاک کی مدد و نصرت سے امارت اسلامیہ افغانستان کے مجاہد ین نے دنیاکی نام نہادسپرقوت اور وقت کے فرعون سمیت 5درجن کفری قوتوں کوشکست فاش دی اوراسلام ومسلمان دشمن قوتوں کورسوائی وناکامی کیساتھ واپس جانے پرمجبورکردیا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نےمحمدرضوان عزیزاللہ ذاکری حافظ حمداللہ احمدی عنایت اللہ ودیگرسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کئی سالوں سے قیدوہ مجاہدین بھی رہاہونگے جو بے گناہ بگرام ،پل چرخی ودیگرعقوبت خانوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی کا شروع دن سے موقف تھا کہ طاقت کااستعمال مسائل کا حل نہیں، آج طاقت کااستعمال امریکہ کے گلے کاطوق بن گیا۔ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں امریکہ اوراس کے اتحادیوں کو 19سال میں لاشوں ورسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب بھی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، افغانستان میں قیام امن اورمفاہمتی عمل کی کامیابی کے لئے وہ سنجیدگی کامظاہرہ کرے کیونکہ نیٹو افواج کے انخلا تک افغانستان میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت کاجلد بوریابسترگول ہوگا،امریکی پشت پناہی پر چلنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کل ان کو پناہ کی جگہ نہیں ملے گی، آج امریکہ کو راہ فرار نہیں مل رہا۔ جلد افغانستان پر اسلامی پرچم لہرانے سے پورے خطے پر امن آئے گا۔
تازہ ترین