• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے ہرا دیا۔


گھر کے شیر پردیس میں ڈھیر، ویلنگٹن ٹیسٹ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے ہرا دیا۔

بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس ہار جانے کے بعد اپنی پہلی اننگ میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں کیوی بلے بازوں نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں 183رنز کی برتری حاصل کرکے 348 رنز بنائے۔

بھارت نے 183 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اس کی دوسری اننگ بھی پہلی اننگ کا ری پلے ثابت ہوئی اور پوری بھارتی ٹیم 9 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد 191 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 9 رنز کا ہدف اننگ کے دوسرے ہی اوور میں حاصل کرکے پہلا ٹیسٹ باآسانی 10 وکٹ سے جیت لیا۔

ٹم ساؤدی نے ٹیسٹ میں 9بھارتی بلے بازوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ ٹرینڈ بولٹ نے دو اننگز میں 5 وکٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ ویلنگٹن ٹیسٹ کی فتح نے کیوی ٹیم کو بھارت کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری دلوادی ہے۔

تازہ ترین