• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی، رانا ثنا اللّٰہ

رانا ثنا اللّٰہ کی  میڈیا سے گفتگو


رانا ثنا اللّٰہ نے کی میڈیا سے گفتگو کے دوران علاج کی غرض سے بیرن ملک گئے سابق وزیرِ اعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق کہا کہ  میاں نواز شریف کا آپریشن آج ہونے جارہا ہے، آنے والے کچھ دنوں میں انشا اللّٰہ نواز شریف روبصحت ہو جائیں گے، نواز شریف کے روبصحت ہونے پر شہباز شریف مارچ میں وطن واپس آ جائیں گے، میاں شہبازشریف صرف آج کے دن کے لیے وہاں رکے ہوئے ہیں، نوازشریف کا آپریشن ہونے کے بعد شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو یرغمال بنا کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، حکومت نے پولیس کو بھی مشن دیا ہے کہ مخالفین کے خلاف کرروائی کریں، نیب، ایف آئی اے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معاشی استحکام کیسے ہوگا، مسلم لیگ ن مہنگائی پر نمبر نہیں بنانا چاہتی، چھ ماہ بعد بقول چوہدری شجاعت اور دیگر کوئی وزیراعظم بننے پر تیار بھی نہیں ہوگا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ ان ہاوس تبدیلی کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی، کسی بھی عبوری حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خود ساختہ احتجاج کر کے اپوزیشن کو منتشر نہیں کرنا چاہتے، پیپلزپارٹی اور مولانا نےاحتجاج کا اعلان کیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی جائے۔

تازہ ترین