• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالی سفیرخدیجہ محمد المخزومی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد


صومالیہ کی پاکستان میں سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بھی بات چیت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں سمندری تحفظ بالخصوص بحری قزاقی کے تدارک  کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

صومالی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی ۔

تازہ ترین