• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: کورونا وائرس متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، عمارتیں روشنی سے جگمگا اٹھیں

آسٹریلیا:کورونا وائرس متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، عمارتیں روشنی سے جگمگا اٹھیں


چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی نئی قسم نے تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے ،اس مہلک وائرس سے چین میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاوروں متاثر ہو چکے ہیں۔

اس خطرناک وبا نے جہاں دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، وہیں دنیا بھر سے چین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا جا ر ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی لینڈ مارکس کو سرخ رنگ سے روشن کردیا گیا۔