• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھوپین وزیر اعظم کی حمایت میں منعقدہ ریلی پر حملہ

عدیس ابابا (اے پی پی) ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کی حمایت میں منعقد ریلی کے دوران حملے میں کم از کم 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اخبار ’عرب نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’ارومیہ‘ علاقہ کے امبو نامی شہر میںگزشتہ روز ہو نے والے بم حملے میں ابی کے حامی زخمی ہوئے ہیں۔اجیگا نیوز نے مقامی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ یہ حملہ اپوزیشن پارٹی اورومو لبریشن فرنٹ کے کارکنان کی طرف سے کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے 29 میں سے 28 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اس سلسلے میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ابی اس ریلی میں موجود نہیں تھے۔قابل ذکر ہے کہ ایتھوپیا میں 29 اگست کو الیکشن ہونے والا ہے جس کے لیے مارچ میں مہم شروع ہو گی۔
تازہ ترین