• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلاڈلفیا میں پاکستانی کرسچن امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام ِفکری نشست

افلاڈلفیا (پ ر) فلاڈلفیا میں پاکستانی کرسچن امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام ایک ِفکری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کا اہتمام نارتھ ایسٹ ریجنل لائبریری فلاڈلفیا میں کیا گیا تھا۔ اس نشِست میں فلاڈلفیا، ورجنیا، سالٹ لیک یوٹا سے حاضرین نے شرکت کی۔ فکری نشِست کا موضوع تھا ’’خُود شَناسی اور ذرائع ابلاغ‘‘ روکس عدیل نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ورجینیا سے خاص طور پر تشریف لائے ہوئے مہمان پاسٹر عِنایت ڈینیل صلیبی سے دعا کی درخواست کی۔ بعد ازاں شہزاد انجم نے شرکاء کو ِفکری نشِست کے موضوع پر اظہارِ خیال کی دعوت دیتے ہوئے نشِست کا آغاز افتخار عارف اور امِیر خُسرو کے کلام سے کیا۔ ’ شہزاد انجم نے اس بات کا اظہار کیا کہ معاشرے میں بنیادی بگاڑ کا سبب یہ بھی ہے کہ آج کا انسان اپنے آپ کو قبول نہیں کر پا رہا۔ وہ ’’جو ہے‘‘ اس کو قبول نہیں کرتا اور ’’جو وہ نہیں ہے‘‘ دوسروں کو باور کروانا چاہتا ہے۔ خودشناسی کا پہلا پڑاؤ اپنے آپ کی قبولیت ہے۔ جس دن انسان نے اپنے آپ کو قبول لیا اسی روز دوسرے کو قبول کرنے کا مرحلہ شروع ہو جائے گا اور خود کی قبولیت کا یہ عمل معاشرے میں بگاڑ کے خاتمے کی طرف پہلا قدم بھی ہو گا۔ شرکاء نے باری باری اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ روکس عدیل، پاسٹرعنائت ڈینیل صلیبی، شمس شمعون، زین جان، شارون انجم اور شہزاد انجم نے اس گفتگو میں بھرپور شرکت کی۔
تازہ ترین