• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹی میں پولیس کا فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 2 فوجی ہلاک

پورٹو پرنس (اے پی پی) ہیٹی میں کام کے لئے بہتر حالات کا مطالبہ کرنے والی پولیس نے فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے 2 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ ہیٹی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پورٹو پرنس میں پولیس نے فوجی ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے جس کے بعد حکام نے منگل ہو ہونے والے کارنیول کو منسوخ کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کارنیول کو دہشت گردی کے ممکنہ خدشہ کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ حملے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں جنرل جوڈیل لیوریج نے بتایا کہ ہم محاصرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے بھرپور جوابی فائرنگ کی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دریں اثناءہیٹی کے صدر جوویل موائس نے بحران کو کم کرنے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کو معاوضہ دینے اور افسران کو انشورنس فراہم کرنے کے لئے فنڈ کا قیام شامل ہے۔
تازہ ترین