• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو(نیوز ایجنسیز) جاپان کی حکومت کے ترجمان اور چیف کابینہ سیکریٹری یوشی حیدے سوگا نے کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپک گیمز اور پیرا اولمپک گیمز شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔حال ہی میں کوروناوائرس کے پیش نظرکچھ مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑا ہے تاہم مختلف شعبے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اولمپک گیمز کے شیڈول کو تبدیل نہ کیا جائے۔ مارچ سے ٹوکیو میں اولمپک گیمز اور پیرا اولمپک گیمز کےلئے 18 آزمائشی مقابلے منعقد ہوں گے۔ اولمپک کمیٹی کو درپیش اگلا چیلنج 26 مارچ کو منعقد ہونے والی مشعل ریلی ہے۔

تازہ ترین