• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ٹی 20ورلڈکپ:آسٹریلیا اور بھارت کی کامیابی

پرتھ(نیوز ایجنسیز) دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں سری لنکا کو پیر کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 122 رنز بنائے۔ ہوم سائیڈ نے ہدف میگ لیننگ کے 41رنز کی بدولت ہدف تین گیند قبل حاصل کرلیا۔ دوسری جانب بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف 18 رنز سے فتح سمیٹ لی۔ بھارت نے چھ وکٹ پر 142رنز بنائے،ناکام سائیڈ آٹھ وکٹ پر 124تک محدود رہی۔
تازہ ترین