• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلنگٹن ٹیسٹ:بھارت کو10وکٹ سے ہزیمت آمیز شکست

ویلنگٹن ٹیسٹ:بھارت کو10وکٹ سے ہزیمت آمیز شکست 


ویلنگٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو دس وکٹوں کی ہزیمت آمیز شکست سے دوچار کردیا۔ میچ کا فیصلہ چوتھے دن کی صبح پہلے سیشن میں ہی ہو گیا۔ پیر کو ناکام ٹیم گذشتہ روز کے اسکور میں محض 47 رنز کا ہی اضافہ کرسکی اور 191 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ پہلی اننگز میں183رنز میں خسارے میں جانے کے بعداپنی دوسری نامکمل اننگز4وکٹوں کے نقصان پر144رنز سےدوبارہ شروع کی تو اجنکیا راہانے 25اور ہنوما وہاری 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔بھارتی بیٹسمین وکٹ پر ٹھہر نہ سکے۔ 148رنز کے اسکور پر پر اجنکیا راہانے29رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ بھارت کی ساتویں وکٹ162رنز پر گری جب ایشون 4رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر تک نہ رک سکا ۔ماینک اگروال 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اجنکیا رہانے 29، رشابھ پنت 25، کپتان ویرات کوہلی19، ہنوما وہاڑی15، پرتھوی شا14، اشانت شرما 12، چتیشور پجارا11، روی چندرن ایشون4، محمد شامی 2 جبکہ جسپریت بمراہ کوئی رن نہ بناسکے۔ ٹم ساؤتھی نے پانچ اور ٹرینٹ بولٹ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ کیویز نےنو رنز کا ہدف کسی نقصان کے بغیر حاصل کرلیا۔

تازہ ترین