• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس

بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس


کراچی (اسٹاف ر پورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر مدعاعلہیان کو10مارچ تک نوٹس جاری کردئیے۔پیر کو جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سید محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ کیا مسئلہ ہے، انتخابات کیوں نہیں کرا رہے ہیں ؟جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں نے جس دن حلف لیا، اس دن سے ان کے عہدے کی مدت شروع ہوتی ہے، دوران سماعت درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صوبے میں بلدیاتی سسٹم اپنی مدت پوری کرچکا ہے،شہر کا میئر، ڈپٹی میئر ، کونسلر ،چیئر مین و دیگر غیر آئینی و غیر قانوی طریقے سے کام کر رہے ہیں،لوکل گورنمنٹ جان بوجھ کر سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروا رہی ہے،حکومت سندھ کے وزرا میڈیا پر کہہ رہے ہیں کہ انتخابات 30 اگست 2020 کو منعقد کروئے جائینگے،بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے،بلدیاتی نمائندے اپنی مدت مکمل کرچکے ہیں، لہذا استدعا ہے کہ تمام نمائندے بشمول میئر ، ڈپٹی میئر دیگر کو کام کرنے سے روکا جائے اور بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا حکم دیا جائے ۔

تازہ ترین