• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی آڑ میں زائرین کو روکنا درست اقدام نہیں، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمسایہ ملک ایران میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے پر بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے پاک ایران سرحد کو عارضی طور پر بند کئے جانے پر کہا کہ کرونا وائرس کی آڑ میں زائرین کو روکنا درست اقدام نہیں ہے پڑوسی ممالک سے آنیوالوں کی اسکریننگ و طبّی اطمینان لازم ہے جس کیلئے بارڈر اور ائیر پورٹس پرہنگامی بنیادوں پروائرس کی تشخیص کا موثرانتظام کیا جائے بارڈر سیل کرنا مسئلہ کا حل نہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کرونا سے متعلق مبالغہ آرائی کی جارہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا اور تفتان بارڈرپرکرونا وائرس کے نام پر بے جا زائرین کو تنگ کرنا اور رکاوٹیں پید ا کر نا مقصود ہے لہذاذمہ داران کو چاہئے کہ زائرین کے خدشات کو دورکیاجائے وبائی امراض کے وائرس کوپھیلنے اور ملک میں آنے سے روکنے کےلئے جدید طبّی بنیادوں پر بچاءو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پاک ایران جوائنٹ سینٹرل ہیلتھ یونٹ قائم کیا جائے جو زائرین کی مکمل اسکریننگ کے بعدسرٹیفیکیٹ جاری کرے ۔

تازہ ترین