کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیسکی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میںہوئی۔ دوران سماعت جیل حکام نے مرکزی ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ پیش ہوئے،رحمان بھولا کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کیجسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔