• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ٹریننگ سینٹرز میں تعینات 10؍ پولیس انسپکٹرز کے تبادلے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز میں تعینات 10انسپکٹرز  پو لیس کے تبادلے کراچی رینج میں کر دیئے گئے، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق انسپکٹر خالد مصطفیٰ سولنگی، انسپکٹر ارشد حسین ،انسپکٹر محمد یونس خٹک ،انسپکٹر عبدالغفار گاہوٹھی ،انسپکٹر محمدشاہان ،انسپکٹر غلام رسول ،انسپکٹر سجاد حیسن منگی ،انسپکٹر غلام نبی اور انسپکٹر لیاقت علی انٹر کو مختلف ٹریننگ سینٹرز سے کراچی رینج جبکہ لیڈی انسپکٹر رضیہ سلیم کو ایس ایس یو کراچی تعینات کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین