• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناتھا خان گوٹھ میں نو ماہ کی بچی کو گھر سے اغوا کر لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود ناتھا خان گوٹھ 9ماہ کی بچی فاطمہ دختر محمد عزیر کو مبینہ طور پرگھر سے اغواکر لیا گیا،گھر سے نو ماہ کی بچی کے اغوا کا واقعہ اتوار کے دن پیش آیا، اہلخانہ کے مطابق دو برقعہ پوش عورتیں گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہوئیں،مغویہ کی والدہ بڑی بیٹی کو نہلارہی تھیں اور نو ماہ کی فاطمہ بستر پر تھی ۔ اہلخانہ کے مطابق مبینہ اغواء کار عورتوں نے نو ماہ کی فاطمہ کو گود میں لیا اور باآسانی فرار ہوگئیں،بچی کی ماں نے آہٹ پر شور مچایا تاہم مبینہ اغواء کار گلی کے کونے پر پہنچچکی تھیں۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دائیں جانب موجود اغوا کار نے بچی کو اپنی گود میں لیکر برقعہ میں چھپایا ہوا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین