• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تمام قومیتوں کے حقوق کی بات کی ہے، وقار مہدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، ملک میں موجود تمام تر بحرانوں کی ذمہ دار موجودہ نالائق اور نا اہل پی ٹی آئی حکومت ہے جو دن رات صرف الزام تراشی اور انتقامی سیاست کی طرف گامزن ہے ۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ پی ایس 120 یوسی 15 میں ایک شمولیتی پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ شمولیت پروگرام میں عوامی نیشنل پارٹی کے وارڈ کونسلر آصف خان، سوشل میڈیا کے انچارج فاروق بنگش، خٹک برادری کے سربراہ صفدر پیر، بونیری برادری کے سربراہ محمد زمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر و معاون خصوصی وزیراعلیٰ راشد ربانی، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر و ایم پی اے لیاقت علی آسکانی، جنرل سیکریٹری علی احمد جان بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار مہدی کہا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تمام قومیتوں کے حقوق کی بات کی ہے ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عوام سے پیپلز پارٹی کا گہراتعلق ہے کیونکہ یہاں سے ہمارے جیالوں کی سب سے زیادہ شہادتیں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی اور بےروزگاری بدترین سطح تک پہنچ گئی ہے ، اس حکومت نے عوام کے چولہے بجھا دیئے ہیں۔
تازہ ترین