• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 13 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں سے محروم، ڈکیتی و چوری کی ڈیرھ درجن وارداتیں

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری پانچ گاڑیوں سات موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی ایک گاڑی اڑا لے گئی ۔تھانہ سٹی کو آفاق خان نے بتایا کہ فیملی کے ہمراہ پارکنگ پلازہ سٹی صدرروڈکے قریب کیری ڈبہ نمبر ایل ای اے 2248 سے اترا توایک نامعلوم چور گاڑی کے ڈیش بورڈ سے میرا موبائل چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ سٹی کو توقیر جاوید نے بتایا کہ باڑہ مارکیٹ میں میرا موبائل کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ پیرودھائی کو مصطفی کمال نے بتایا کہ پیرودھائی اڈہ سے موٹرسائیکل سوار میراموبائل چھین کر فرا ر ہو گیا۔ تھانہ پیرودھائی کو محمدشنگارنے بتایا کہ پیرودھائی اڈہ سے 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراموبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ پیرودھائی کو محمد فاضل نے بتایاکہ مشابروم ٹرانسپورٹ کمپنی کے سروس اسٹینڈ نمبر 1پر تین ملازمین کے بتائے ہوئے کیبن میں اپنے بیگ رکھ دیئے جب گاڑی آئی تو گودام سے اپنے بیگ اٹھانے گیا تو میرے دو بیگ غائب تھے۔ سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ دیکھی تو دوملازم میرے بیگ اٹھا کر جار ہے تھے۔ بیگوں میں قیمتی پتھر مالیتی 12 لاکھ روپے اور بچوں کے کپڑے تھے ۔ تھانہ وارث خان کو وجاہد علی نے بتایاکہ چمن زار کالونی میں گلی میں فون سن رہا تھا کہ ایک لڑکا اسلحہ کی نوک پر میراموبائل چھین کر فرا ر ہو گیا ۔ تھانہ بنی کو خواجہ عمار نے بتایا کہ سیدپور روڈ پرجا رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار مجھ سےموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ بنی کو محمد حارث نے بتایا کہ انگت پورہ کے پاس کھڑ ا کہ 2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو سلیمان نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ جا رہا تھا کہ 2موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرے2 موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو طیب نے بتایا کہ ملیحہ پارک کے سامنے دو موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو زین السلام نے بتایا کہ شمس آبادمیں کھڑا تھا کہ 2موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراموبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو وسیم منیر نے بتایاکہ مڈوے پلازہ کے قریب 2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نصیرآبادکو محمد شفیق الرحمن نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے اورطلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ریس کورس کو سیدشبیر حسین نقوی نے بتایا کہ جاویدشہبازنے ایک ملازمہ صفیہ بی بی میرے گھر بھجوائی جس نے میرے گھر سے 15ہزارروپے اور طلائی زیوارت چوری کرلئے ۔تھانہ صدرواہ کو سلیمان علی نے بتایا کہ میں ایبٹ آباد سے آکر جلو سٹاپ پر اترا تو جلوسٹاپ پر گاڑی آئی انھوں نے ٹیکسلا حسن ابدال کی آوازیں لگائیں تو میں اس میں بیٹھ گیا2منٹ میں تھوڑا آگے چل کراس میں سوارافرادنے مجھے دبوچ لیا اور میرے منہ پر کپڑا ڈال دیا ،میرے اوپر پسٹل تان لی اور مجھے کہا جو کچھ تمھارے پاس ہے باہر نکال دونوں ملزمان نے مجھ سے میرالیپ ٹاپ،موبائل اور 40ہزارروپے چھین لئے اور مجھے ہوٹل کے پاس پھینک کر فرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو سجیل انور نے بتایا کہ 3آدمی گھر کےاندر داخل ہو ئے، جوہمیں پسٹل دیکھا کر موبائل اور میرے پرس سے 2ہزارروپے،میری بیوی کی چین اور کانٹے آرٹیفشل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ کہوٹہ کو محمد ادریس نے بتایاکہ دروازے پردستک کی آواز پر باہر نکلا تو4افراد جن کے پاس پسٹل اور چھری تھی مجھے پکڑ کر مارنا شروع کردیا اور مجھ سے میراموبائل اور پرس لے لیا جس میں 4ہزارروپے ،میرااورمیرے والدکا شناختی کارڈ تھا۔ ملزمان نے مجھ پر چھری کا وار کیا بائیں بازوپرلگا۔ دریں اثناء تھا نہ رمنا کے علا قے جی الیون فور میں ثا قب ریحان کا کیری ڈبہ ایچ وی 573 فلیٹ کے با ہر سے چوری ہو گیا ، تھا نہ آبپا رہ کے علا قے جی سیون ٹو میں محفوظ احمد کے گھر کے تالے ٹو ٹ گئے اور نامعلوم چور ڈیرھ لاکھ روپے لے اڑے۔ آبپا رہ پولیس نے ساجد امتیاز کی رپورٹ پر عجب کے خلاف ایک لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقد مہ درج کر لیا۔
تازہ ترین