• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے 31اشتہا ریو ں سمیت 48 افراد کو گرفتار کر لیا ، متعدد افراد سے اسلھۃ اور منشیات بھی برآمد ہوئے۔ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود پتنگیں اورکیمیکل ڈور فروخت کر نے کے الزام میں چار دوکان داروں کو گرفتار کر لیا ۔راولپنڈی پولیس نے بھی قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم سمیت 17اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث کیٹگری اے کے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم محمد آصف عرف چونڈی کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت ، پولیس کے ساتھ مزاحمت ، حبس بے جا کے مقدمہ میں ملوث 16اشتہاری مجرموں رئیس گل ، گل بہار ، محمد پرویز ، گل زادہ ، محمد یامین ، زاہد محمود ، عبدالرحمن ، محمد ضفید ، محمد زاہد ، محمد مشتاق ،مضرب احمد ، قمر ، عمران ، عاطف ،رضوان گل اور الیاس کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین