• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ اغواء، بد اخلاقی اور وڈیوز بنانے کے کیس میں گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت مسترد

راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تھانہ سٹی کے ایم ایس سی کی طالبہ (س) کے جبری اغواء، بد اخلاقی اور وڈیوز بنانے کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ (ک) کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ملزمہ نے اپنے شوہر قاسم جہانگیر کے ساتھ مل کر گورڈن کالج سے باہر نکلنے والی ایم ایس سی کی طالبہ کو دھوکہ سے اغواء کیااور گلستان کالونی لےجا کر تشدد،جبری بد اخلاقی اور وڈیوز بناکر ہراساں کرنا شروع کر دیا تھا۔عدالت نے قرار دیا یہ گھناوٴنا جرم ہے ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
تازہ ترین