• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارپوریشن ملازمین کا احتجاج جاری، ریلی بھی نکالی گئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اہلکاروں پر مسلم بازار صادق آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تشدد کےمعاملہ پر ملازمین نے پیر کو بھی احتجاج کیاجس میں دوسرے سرکاری اداروں کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔ کارپوریشن دفتر سے پریس کلب راولپنڈی تک نکالے گئے احتجاجی مارچ میں میونسپل ورکرز یونین سی بی اے،میونسپل لیبر یونین کے علاوہ ایپکا کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔احتجاج کی قیادت حاجی فاروق، راجہ ہارون اور راجہ آفتاب نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل ورکرز یونین کے صدر حاجی فاروق نے اعلان کیا کہ اگر کل تک مطالبات تسلیم نہ کئے گے تو شہر میں صفائی کا کام بھی بند کردیا جائے گا اور انتظامی افسران کے دفاتر کا گھیروائو کریں گے۔انہوں نےکہاکہ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں،ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین