• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء و طالبات تعلیم کیلئے بدلتے تقاضوں کوبھی مدنظر رکھیں‘ مقررین

راولپنڈی (جنگ نیوز) طلباء و طالبات اپنی تعلیم کیلئے وقت کے بدلتے تقاضوں کو بھی مدنظر رکھیں اور اپنی محنت جاری رکھیں تاکہ ترقی و کامرانی کی منزل کو پا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ٹوپی رکھ آڈیٹوریم میں مقامی سکولز اینڈ کالجز برانچز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر ہارون اور بریگیڈئر اعظم تھے جبکہ وحید چوہدری‘ بریگیڈئر محمد اعظم‘ بریگیڈئر مشرف رسول‘ چوہدری اصغر شاہد‘ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ملک نسیم‘ نائب صدر طاہر خان‘ ڈاکٹر ہارون‘ کرنل محمود بٹ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ماریہ ہمدانی، عبیرہ سعید، حافظ احمد علی، سعد جان اور اویس کی کارکردگی نمایاں رہی۔ اس موقع پر چیئرمین سکولز اینڈ کالجز وحید چوہدری نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین