• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جواں سال لڑکی کوبے آبروکرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ واہ کینٹ کو17سالہ (ک) نے بتایاکہ گھر سے ٹیوشن پڑھنے بستی کے لیے نکلی جب اتور بازار چوک پہنچی تو گاڑی میں موجودناصر نے کہا کہ کدھر جانا ہے میں نے کہا میں ٹیوشن پڑھنے بستی جا رہی ہوں اس نے کہا کہ ہم بھی ادھر جا رہے ہیں تمہیں چھوڑ دیں گے اس پرمیں ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئی گاڑی تھوڑا آگے گئی تو ناصرفرنٹ سیٹ سے اتر کر پیچھے آ گیا۔گاڑی ایک گھر کے باہر رکی، ناصر نے دوسرے شخص کورضوان کے نام سے پکارا دونوں مجھے گھر کے اوپر والے پورشن میں لے گئے ،رضوان وہاں سے واپس آ گیا۔ناصر نے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور مجھے واپس اسی گاڑی میں ڈال کر اتوار بازار چوک اتار دیا۔
تازہ ترین