• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا ہزار گنجی منڈی کیخلاف کارروائی کی جائے‘نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل

کوئٹہ(پ ر)آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن ہزار گنجی کے صدر حاجی رفو گل بڑیچ، جنرل سیکرٹری حاجی شیر علی بنگلزئی، سینئر ارکان حاجی ظہور احمد کاکڑ، حاجی عبدالظاہر بڑیچ، جہانگیر خان بڑیچ، حاجی محمد خان بڑیچ، اختر بلوچ، مہراللہ بلوچ، سراج خان بڑیچ، حاجی اختر محمد بڑیچ، عبدالرازق بڑیچ، حاجی سلیمان لانگو، حاجی کمال خان لانگو و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی سڑک جو 100فٹ چوڑی تھی تجاوزات کی وجہ سے 10 سے 15 فٹ رہ گئی۔ دونوں اطراف ریڑھی و چھاپڑی والے کرایہ دیکر بیٹھے ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی آفس کے سامنے مسجد کے سامنے کھوکھے لاکھوں روپے ایڈوانس لیکر کرائے پر دیئے گئے ہیں جس سے نمازیوں اور عوام کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کیلئے ہزار گنجی فروٹ و سبزی منڈی پہنچتی ہے تو اسے کارروائی سے روک دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی ہزار گنجی منڈی کو کروڑوں روپے آمدنی ہوتی ہے لیکن منڈی تمام سہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے گورنر، وزیراعلیٰ و دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ ہزار گنجی منڈی میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔
تازہ ترین