• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے بلوچستان کو ہمیشہ حقوق سے محروم رکھا،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آئی این پی )جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ وفاق نے بلوچستان کو اپنے حقوق سے ہمیشہ محروم کررکھاہے۔حکمرانوں نے معافیاں تو مانگیں اور وہ بلوچستان کی محرومیوں کے ازالہ کاوعدے کرتے رہے لیکن وعدوں کوآج تک کسی بھی حکمران نے عملی جامہ نہیں پہنایا بلکہ زیادتیوں کے تسلسل کوبرقراررکھا ہے ۔ماضی میں بلوچستان کے لیے ریلیف اور آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے اعلانات ہوئے لیکن عملدرآمدنہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ اس ترقی کے دورمیں بلوچستان بنیادی سہولیات سے محروم ہے وسائل اور معدنیات سے مالا مال صوبے میں غربت بیروزگاری عروج پر ہے لیویز اوردیگرصوبائی اوروفاقی محکموں میں6یا5 پوسٹوں کیلئے ہزاروں بیروزگارنوجوان درخواستیں جمع کرتے ہیں انٹروویو ٹیسٹ کیلئے بھی دوردرازعلاقوں سے آتے ہیں لیکن اس کے باوجود تقرریاں میرٹ کے برعکس تعلقات پیسہ اور سفارش کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی زیادتیوں میں وفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں بھی برابر کی شریک ہیں صوبائی حکومتوں نے اپنے اقتدار اورمفادات کی خاطربلوچستان کے مسائل پس پشت ڈال دئیے اور انہیں اجاگر کرنے میں کسی حکومت نے کردار ادانہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتیں بلوچستان میں بدامنی کی ہولناک واقعات سے احساس محرومی اور عدم تحفظ کاماحول پیداکررہی ہیں۔انہوں نے کہا صوبائی حکومت صوبے کے عوام کومایوس نہ کرے۔ 
تازہ ترین