• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ٹیموں نے نادہندگان کے64کنکشن منقطع کردئیے

ملتان(سٹاف رپورٹر)واسا کے واجبات ادا نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،شعبہ ریکوری کی  ٹیموں کی طرف سے گزشتہ روز گھریلو،کمرشل اور انڈسٹریل نادہندگان کے 64 کنکشن منقطع کیے گئے،ایم ڈی واسا نے رواں ماہ ریکوری کا ماہانہ ٹارگٹ 4 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے مقرر کیا ہے،دریں اثنا سیوریج اور واٹر سپلائی کے غیر قانونی کنکشن کے حامل ایسے صارفین جنہوں نے ابھی تک اپنے کنکشن ریگولر نہیں کروائے وہ 3 گنا فیس کی بجائے صرف سنگل فیس کی ادائیگی کر کے اپنے کنکشن ریگولر کروا سکتے ہیں،یہ سکیم صرف فروری تک محدود ہے۔
تازہ ترین