آپ آف لائن ہیں
بدھ4؍ شوال المکرم 1441ھ 27؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

معدنیات سے فائدہ اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے، معاون خصوصی

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کی ذمہ داری سنبھالتے ہی متعلقہ افسران کو محکمے میں جاری اصلاحاتی عمل کو جلد از جلد لاگو کرنے اور اس پر باقاعدگی سے عمل درآمد کرنے کے حوالے سے واضح ہدایات دے چکے ہیں تاکہ وزیرآعظم عمران خان کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا کو اسلامی فلاحی ریاست کا اہم ستون بنایا جاسکے۔ خیبرپختونخوا کو قدرت نے بیش بہا معدنیات سے نوازا ہے لیکن اب اس سے فائدہ اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے جس کے حوالے سے محکمہ معدنیات نے اہم پیش رفت کیا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے کوہستان نے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغفار سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کرتے وقت کیا۔ معاون خصوصی عارف احمدزئی نے مزید کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت کو کئی اہم چیلنجز کا سامنا ہے جس کے اثرات صوبے میں بھی محسوس کئے جا رہے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
پشاور سے مزید