• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کا نام ECL سے نکالنے کی درخواست، اٹارنی جنرل طلب

مریم کا نام ECL سے نکالنے کی درخواست، اٹارنی جنرل طلب


لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

عدالتِ عالیہ نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ کیس کی مزید سماعت 1 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

اس کیس کی 18 فروری کو گزشتہ سماعت کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت (25 فروری) آج تک ملتوی کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: مریم کا نام ECL سے نہیں نکالا جائے گا، غلام سرور

نئی دائر کی گئی درخواست میں مریم نواز کے وکیل کی جانب سے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

نئی درخواست میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین